آسٹریلوی ہائی کمشنر کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی ہائی کمشنر ، ڈاکٹر جیفری شا نے، پاکستان اور آسٹریلیا میں مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ عید پہ اپنے ایک خصوصی پیغام میں ، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ، آسٹریلیا اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو، جو آج عید الاضحی منا رہے ہیں ، سلام پیش کرتا ہوں۔عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران ، ہر عمر اور پس منظر کے مسلمان خیرات میں مشغول ہوتے ہیں اور ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ اقدار اس وقت سب سے زیادہ اہم ہیں جب ہم کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کررہے ہیں۔چاہے یہ ایک دوسرے اور آس پاس کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی بات ہو یا اپنے سے کمزور لوگوں کی مدد کی، ہمارے دونوں ممالک میں موجود مسلمان برادری ہمیں یہ ثابت کرتی رہتی ہے کہ خدمت کے اصل معنی کیا ہیں-آسٹریلیا دنیا کے کامیاب ترین، ہم آہنگ اور کثیر الثقافتی معاشروں میں سے ایک ہے۔ اور آسٹریلیوی مسلم کمیونٹی ہمارے اس متنوع معاشرتی تانے بانے کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔میری اہلیہ گینور اور آسٹریلوی ہائی کمیشن میں ہمارے عملے کی جانب سے ، آپ سب کو عید اور حج مبارک! "