عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جائے :چوہدری عمران صفدر
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت ) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوہدری عمران صفدر وڑائچ نے عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو پاک صاف ماحول مہیا کیا جائے ۔ پانی کے موثر انتظام کو یقینی بنایا جائے عیدالاضحی کے تینوں دن میونسپل کمیٹی میں شکایات سیل قائم کیا جائے عیدالاضحی کے موقع پر کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے لہٰذا این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کرونا ویکسینیشن اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔