غرباء مساکین کو عید قربان کی خوشیوں میں شامل کیاجائے : عاشق شاکر وٹو
فیروزوٹواں (نامہ نگار) غرباء مساکین پڑوسیوں اور غریب رشتہ داروں کو عید قربان کی خوشیوں میں شامل کریں ورنہ قربانی کا فلسفہ بدل جائے گاان خیالات کا اظہار ملک عاشق شاکروٹو نے ولگن جھنڈامیں اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ قربانی کتنے جانواروں کی یا کتنے روپیوں کی ہوئی اللہ نے یہ نہیںدیکھنا اور نہ ہی اللہ کے پاس قربانی کا گوشت پہنچنا ہے اللہ تعالی نے تو قربانی کا جذبہ خالص نیت اور رزق حلال سے کی گئی قربانی دیکھنی ہے۔