• news

عوام قربانی کے جانور وںکو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں:محمد ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹومحمد ایوب نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اپنے قربانی کے جانور وںکو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں اور قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں بجلی کی تنصیبات کے قریب مت پھینکیں کیونکہ یہ حفاظتی اور مرمتی حوالوں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران مون سون کے جاری حالیہ دوسرے سپیل کے دوران بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچائو کیلئے عوام الناس گیپکو کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ، ہائی ٹینشن لائنوں سے کم از کم سو فٹ دور رہیں،بجلی کی تنصیبات سے اپنے آپ اور قربانی کے جانوروں کو دور رکھیںاور بجلی کے کھمبوں، تاروں اور کسی بھی قسم کی تنصیبات کے ساتھ قربانی کے جانور مت باندھیں۔

ای پیپر-دی نیشن