حکومت کو بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے:جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو بھارت کے حوالے سے مصلحتانہ رویہ ترک کرکے اس کے گھنائونے چہرے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں ہندو توا کا فروغ ہورہا ہے۔