بلدیاتی اداروں کی بحالی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ز لوکل گورنمنٹ نے اجلاس بلا لیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے صوبائی ڈویژنل ضلع اور تحصیل کی سطح پر ٹرانزیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں صوبائی ٹرانزیکشن کمیٹی کا کنونیر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری ممبران میں ایس اینڈ جی اے ڈی کا نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ممبران پر مشتمل یہ کمیٹی تمام ٹرانزیکشن کے معاملات دیکھے گی اور ماتحت کمیٹیوں کی طرف سے بھیجے گئے معاملات کے فیصلے کرے گی ڈویژنل کمیٹی کے کنونیر کمشنر ہوں گے ممبران میں تمام ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ضلعی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ڈپٹی کمشنر ہوں گے ممبران میں متعلقہ بلدیاتی ادارہ کا سربراہ اپوزیشن لیڈر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی و جنرل چیف آفیسر شامل ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سیکرٹری ہوں گے جبکہ تحصیل کی ٹرانزیکشن کمیٹی کا کوآرڈینیٹر متعلقہ اے سی ہو گا ممبران میں متعلقہ یونین کونسل کا چیئرمین اس یو سی کا سیکرٹری بھی ممبر ہوگا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے یہ کمیٹی بلدیاتی اداروں کے اثاثوں بقایا جات ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا پلان تیار کرے گی تاہم اس سلسلے میں تمام ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے 23 جولائی کو اجلاس بلا لیے ہیں۔