• news

فیٹف بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی خصوصی تحقیقات کرا ئے، رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ و سینٹر رحمان ملک نے  ایف اے ٹی ایف کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی خصوصی ٹیم کے ذریعے تحقیقات کرائیں جائیں۔یہ مطالبہ انہوںنے  ایف اے ٹی ایف کے صدر کو لکھے گئے ایک  خط میں کیا ہے۔ پاکستان اور چین داسو واقعے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں۔ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کو ایف اے ٹی ایف کے اگلے اجلاس میں سامنے رکھا جائے، ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کیساتھ امتیازی اور جانبدارنہ سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ رحمان ملک نے کہا  بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے بیان دیا ہے کہ بھارت نے یقینی بنایا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکے، رحمان ملک نے کہا  بھارتی وزیر خارجہ کے اعتراف نے ایف اے ٹی کی شفافیت پر ایک بڑا سوال کھڑا کردیا ہے اور  بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کے بعد پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف کی کارروائی متنازعہ ہے۔ میں روز اول سے کہتا آ رہا ہوں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے سیاسی دبائو اور اثرورسوخ کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے ایف اے ٹی ایف جیسے بین الاقوامی فورمز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے اعترافی بیان کے بعد ایف اے ٹی ایف فورا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دے۔ افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان مخالف بیانات قابل افسوس و مزمت ہے، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں دنیا کے ہر ملک سے زائد ہیں، آنے والے دنوں میں افغانستان میں خانہ جنگی و خون ریزی دیکھ رہا ہوں، بین الاقوامی طاقتوں سے گزارش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی روکے، افغان مہاجرین کے سلسلے میں پاکستان اپنی غلطیاں اس بار نہ دہرائے، افغان مہاجرین اگر آتے ہیں تو انکو کیمپس  تک محدود رکھیں،  افغان سفیر کی بیٹی کیساتھ اگر زیادتی ہوئی ہے تو شدید مزمت کرتا ہوں،  رحمان ملکافغان سفیر کی بیٹی ہماری  بیٹی اور مہمان ہے، رحمان ملکافغان سفیر کی بیٹی کی معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، رحمان ملک جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اسکو قرار واقعی سزا ملی چاہئے، رحمان ملکافغان سفیر کی بیٹی ٹیکسی میں کیوں گئیں، رحمان ملک معلومات ملی کہ افغان سفیر کی بیٹی پہلی بار نہیں کئی بار ٹیکسی میں گئیں؟ رحمان ملکافغانستان سفیر کی بیٹی کا ٹیلی فون لوکیشن صدر اور دامن کوہ میں ملا، رحمان ملک مجھے یقین ہے کہ معاملے کے پیچھے پس پردہ حقائق سامنے لائی جائے گی، رحمان ملک افغان سفیر معاملے میں اب تک کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن