لاکھوں کی ڈکیتیاں‘ قصور میں جوڑے کو لوٹ کر بیوی سے زیادتی
لاہور (نامہ نگار) قصور میں ڈاکوؤں نے جوڑے کو لوٹ لیا۔ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈی میں آ صف کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ 29ہزار روپے مالیت، نشتر کالونی میں امجد علی اور فیملی سے 6لاکھ 40 ہزار روپے مالیت، اچھرہ میںاکرم کے گھر سے 5لاکھ 90ہزار روپے مالیت، ساندہ میں زاہد کے گھر سے 5لاکھ 45 ہزار روپے مالیت، گڑھی شاہو میں غضنفر علی کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، فیصل ٹاؤن میںعدیل کے گھر سے4لاکھ 35 ہزار روپے مالیت،برکی میںارشد کے گھر سے 3لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، کاہنہ میں داؤد سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے، ملت پارک میں مبشر سے 4 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں نعمان سے22 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس، لاری اڈہ، قلعہ گجر سنگھ، ہنجروال کے علاقوں سے 4کاریں جبکہ لٹن روڈ، گلبرگ،شیراکوٹ،ٹاؤن شپ، رائے ونڈ، مصری شاہ، اچھرہ س علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ندیم نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ عید کی شاپنگ کے لئے جا رہا تھا کہ جمشید چک چوبیس کے قریب نامعلوم ڈاکوئوں نے ہم سے دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیے اور جاتے ہوئے قریبی کھیتوں میں لے جاکر میری بیوی کے ساتھ زیادتی بھی کی۔