• news

عید پر گرانفروشی‘ ٹماٹر 140‘ پیاز 65‘ دہی 135 روپے کلو فروخت 

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت  کے بیشتر علاقوں میں عید سے ایک روز قبل دکانداروں نے گراں فروشی کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔گوشت میں استعمال ہونے والی سبزیوں کے لوگوں سے من مانے ریٹ وصول کئے گئے۔ سبزیوں میں ایک کلو پیاز کی زیادہ سے زیادہ قیمت 43روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 65روپے تک فروخت کئے۔ ایک کلو ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 75روپے مقرر تھی لیکن 140روپے تک فروخت کئے گئے۔ اسی طرح ایک کلو دیسی لہسن 135روپے کی بجائے 225روپے، لہسن ہرنائی 205روپے کی بجائے 290روپے، ایک کلو ادرک چائنہ 425روپے کی بجائے 600روپے، سبز مرچ 99روپے کی بجائے 200روپے ایک کلو لیموں دیسی 120روپے کی بجائے 160روپے تک فروخت کئے گئے ۔دکانداروں نے ایک کلو دہی 135روپے تک فروخت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن