• news

 عالمی برادری افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مثبت کردار ادا کرے:مولانا غلام مصطفی 

چنیوٹ(نمائندہ نوائے وقت)افغانستان میں امن خطے کی ضرورت ہے عالمی برادری افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرے شمشیر ختم نبوت مبلغ اسلام مولانا غلام مصطفی کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کا افغانستان سے نکلنے کا اعلان شہدائے افغانستان کی قربانیوں کا ثمرہ ہے تاریخ شاہد ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے بات چیت ہی معاملات کو حل کی طرف نکالتی ہے، وطن عزیز کسی قسم کی کشیدگی اور بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ قیام ملک کے مقاصد پورے کیے جا سکے انہوں نے کہا کہ حضور ؐ کی عزت و نا موس کے تحفظ کیلئے ہر کلمہ گو مسلمان کٹ تو سکتا ہے مگر توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتا عاشقان رسول ؐ اپنے آقا کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کر تے قربانی سنت ابراہیمی ہے ہر مسلمان میں ہرقسم کی قربانی کاجذبہ ہو نا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن