• news

سیالکوٹ میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناممکن ہوگئی

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)گیپکو کی نا اہلی سے سیالکوٹ میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناممکن ہو گیا ، سب ڈویڑن سید پور کے علاقہ رنگپورجٹاں مہدی پور میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی سب ڈویژن سید پور کے مختلف علاقوں سمیت ضلع بھر میں بجلی کے صارفین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ اعلیٰ افسران عوامی مسائل سے لا تعلق ہو چکے ہیں ۔ سرکاری کمپلین نمبر پر شکایت سننے والے نمبر بند کر دئیے جاتے ہیں جبکہ اکثر اوقات ٹیلی فون اٹینڈ نہیں کیا جا تا ۔ گیپکو کی نا اہلی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے بعد صارفین کی شکایت پر فوری کارروائی کی بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا تا ہے 

ای پیپر-دی نیشن