گوجرانوالہ: انتظامیہ کی نااہلی‘ بارش سے شہر بھر کی مین شاہراہوں پر پانی جمع
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)دو روز سے ہونیوالی بارشوں نے انتظامیہ کے دعوں کا پول کھول دیا ، شہر بھر کی مین شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ، تینوں انڈر پاس پانی سے بھرنے کے باعث ٹریفک کی روانگی شدید متاثر رہی ، گزشتہ دو روز سے ہونیوالی بارشو ں نے ضلعی انتظامیہ کے دعوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے شہر کی مین شاہراہ ، ماڈل ٹائون ، مین جی ٹی روڈ ، پیپلز کالونی ، نگار انڈر پاس ، حیدری انڈرپاس ، سوئی گیس روڈ انڈر پاس ، و دیگر علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانگی بھی شدید متاثر رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کوئی بھی نہ پہنچ سکا تاہم بارش کے باعث عید الا ضحی کی نماز کے لیے عید گاہوں اور مساجدنمازیوں کو شدید مشکلات درپیش ہو ں گی۔