عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے:رانا صدیق
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) چیئرمین بی ایم آر انٹرنیشنل وسابق ناظم یوسی ونی رانا صدیق خاں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے،انتہائی اہم فریضہ کی ادائیگی کے پیش نظرضروری ہے کہ ملکی ترقی اوراستحکام کے لیے ہر سطح پر اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھی جائے ۔اور اس عزم کا اعادہ کیاجائے کہ وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔اُن کا کہنا تھا کہ عید کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔