بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنادیا‘ جلد گرے لسٹ سے نکل آئینگے: حماد اظہر
لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر توانا ئی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے میں اپنے دشمن ممالک کو نقصان پہچانے کے لیے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا۔ ہم جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ جلد نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے علاقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں فیشن شو کر کے یا ہاتھ اوپر نیچے کر کے الیکشن نہیں جیتے جا سکتے۔ وارثت میں پارٹیاں لینے والے الیکشن نہیں جیت سکتے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں میں بڑا شعور ہے یہ میلہ ختم ہوگا تو آزاد کشمیر لوگ رزلٹ انکے ہاتھ میں دیں گے۔ آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یوٹیلٹی سٹورز پر ریکارڈ سبسڈی دی ہے۔ یوٹیلٹی سٹور اور عام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے۔ اس وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کے ریٹس کو بڑھارہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آیندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے۔ ہندوستان میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صورتحال بہت سے ممالک کے کنٹرول سے باہر ہے۔