• news

چین کے مریخ روور نے  سرخ سیارے  پر 585 میٹرکا سفر طے کرلیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مریخ روورڑورونگ نے  جمعہ تک سرخ سیارے کی سطح پر 585 میٹر کا سفر طے کرلیا ہے۔چین کی قومی خلائی انتظامیہ  کے قمری تحقیق اورخلائی پروگرام مرکز کے مطابق چینی مشن کے آربیٹرنے جمعہ کو زمین سے تقریبا37کروڑ80لاکھ کلومیٹر کی دوری پر مریخ کے مدارمیں کام کرتے ہوئے اپنا پہلا سال مکمل کیا۔اس کی یک طرفہ مواصلات میں تاخیر 21 منٹ کے قریب ہے۔ روور اور آربیٹراپنے ذیلی نظاموں کے ساتھ  معمول کے حالات میں کام کررہے ہیں۔چین کا تیان وین -1 خلائی جہاز 23 جولائی2020 کو  روانہ کیا گیا جو ایک آربیٹر،لینڈر اور روور پر مشتمل تھا۔ روور کولے کر جانے والا لینڈر15 مئی کومریخ کے شمالی نصف کرہ کے یوٹوپیا پلانیٹیا نامی ایک وسیع میدان کے جنوبی حصے پر اترا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن