افغان نائب صدر کا پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا امن کیخلاف سازش ہے: گورنر پنجاب
لاہور(خصوصی نامہ نگار) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افغان نائب صدر امر اللہ کا پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا خطے میں امن کیخلاف سازش ہے۔ افغان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوگی۔پاکستان امن واستحکام کیلئے تمام افغانیوں کی حمایت کرتاہے۔کشمیر میں عید کے روز بھی بے گناہ کشمیریوں کا بھارتی افواج اور ان کی دیگر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل بدتر ین دہشت گردی ہے۔ نر یندر مودی ہٹلر کے مشن کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔ دنیا کواب مظالم پر خاموشی ختم کر نا ہوگی۔وہ صوبائی وزیرایکسائز حافظ ممتاز احمد،تحر یک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ کامکوں اور بادشاہی مسجد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ بادشاہی مسجد میں نمازعید کے موقع پر ملکی ترقی اور استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔