جہانگیر ترین ک ا اپنی نا اہلی کیخلاف نظر ثانی کی دوسری اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
رحیم یار خان(احسان الحق سے)جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی دوسری اپیل منظور ہونے کے باعث جہانگیر ترین کی جانب سے بھی اپنی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی کی دوسری اپیل دائر کئے جانے کی اطلاعات۔اپیل منظور ہونے کی صورت میں ملکی سیاست میںنئے رخ متعین ہونے کے امکانات۔تفصیلات کے مطابق2018ء کے عام انتخابات سے قبل سپریم کورٹ نے معروف سیاست دان جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل بھی دائر کی جو بھی رد کر دی گئی تھی جس کے بعد ان پر تا حیات پارلیمانی سیاست کے دروازے بند کر دیئے گئے تھے تاہم چند روز قبل جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نظر ثانی کی دوسری اپیل کی سماعت منظور کئے جانے کے بعد اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے بھی نظر ثانی کی دوسری اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں جہانگیر ترین کی قیادت میں پاکستان میں ایک نئی سیاسی جماعت یا ایک مضبوط اتھادقائم ہو سکتا ہے جس کے ملکی سیاست پر آئندہ عام انتخابات میں دور رس نتائج رتب ہو سکتے ہیں۔