وفاقی بجٹ2021 -22ء میں بجلی بلوں پر بھی نئے ٹیکس کے نفاذکا انکشاف
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)وفاقی بجٹ2021 -22ء میں بجلی کے بلوں پر بھی نئے ٹیکس کے نفاذکا انکشاف۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے یکم جولائی سے 25ہزار روپے سے زائد ماہانہ بجلی کے بلوں پر 7.50فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جس سے صارفین میں تشویش دیکھی جا رہی ہے تاہم ایسے بجلی صارفین جو فائلر ہیں وہ واپڈا کی جانب سے دیئے گئے لنک پر اپنے مندرجات بھیج کر اس نئے ٹیکس سے استسنیٰ حاصل کر سکتے ہیں۔مختلف صارفین نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ واپڈا کے بلنگ سسٹم کے تحت بنائے گئے سلیب کی بدولت بجلی کے بلوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جات ہے اور بیشتر اوقات میٹر ریڈنگ میں تاخیر سے یونٹ زائد چل جانے کے باعث سلیب تبدیل ہونے سے بل بہت بڑھ جاتے ہیں اس لئے اس نئے ٹیکس کو واپس لینا چاہیئے۔