قصور، شیخوپورہ،چنیوٹ‘جڑانوالہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری سراپا احتجاج
قصور+کھڈیاں خاص+شیخوپورہ+جڑانوالہ+ چنیوٹ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)قصور، شیخوپورہ، چنیوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کا احتجاج اور سڑکیں بلاک کردیں، جڑانوالہ عید الاضحیٰ کے دنوں میں بجلی بند رہنے کی وجہ سے اعلیٰ حکام ان ایکشن، سی او فیسکو، ایس ای فرسٹ سرکل کومعطل کر دیا گیا۔قصور کے نواحی گائوں نظام پورہ میںتین سے چارٹرانسفارمرخراب ہونے کی وجہ سے پورا گائوں بجلی سے محروم تھا عارضی طور پرٹرانسفارمرٹھیک کردیا جاتا تھا جس کے بعد پھر خراب ہو جاتا تھا اور مسلسل ایک ہفتہ سے ایسا ہی چل رہا تھا اور کہی بھی سنوائی نہیں ہو رہی تھی ۔ لیسکو کی جانب سے عید سے قبل اور عید کے دنوں میں بدترین لوڈشیڈنگ ٹرانسفارمر خرابی پراہل دیہات نے مین دیپالپورروڈکوبلاک کرکے احتجاج کیالیسکوکی جانب سے بجلی بحالی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا۔ادھرشیخوپورہ میںکئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے طارق روڈ ،خالد روڈ،کے شہریوں نے مسلسل 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر روڈ بلاک کردیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں قربانی کرنے میںمشکلات کا سامنا رہا ، شہرکے دیگر علاقوں میں نورالامین کالونی ، ریگل چوک ، پرانا شہر ، محلہ رسول نگر ، بھکھی روڈ ،محلہ رحمت کالونی سمیت دیگر شامل ہیں۔دریں اثنا عید پر جڑانوالہ میں بجلی معطل رہنے پرشہریوں نے احتجاج کیا، شہریوں کے احتجاج پر وفاقی وزیر توانائی حما داظہر نے جڑانوالہ میں فیسکو کی طرف سے پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے سی او ارشد منیر وڑائچ، ایس ای فرسٹ سرکل مبشر رضوی کو فوری طور پر معطل کر دیا اور بجلی کی بلاتعطیل فراہمی کا یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔