ٹوکیو اولمپکس : پاکستانی اتھلیٹس آج سے ان ایکشن ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کیلئے پاکستانی اتھلیٹس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد کو گروپ ایل میں شامل کیا گیا ہے، وہ 24 جولائی کو جاپان کی اکانی یاماگوچی سے پہلا میچ کھیلیں گی۔ ماحور شہزاد گروپ میں دوسرا میچ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی۔جوڈو میں شاہ حسین شاہ کی پہلی باوٹ 29 جولائی کو شیڈول ہے۔جیویلین تھرو میں ارشد ندیم 4 اگست کو پہلے مرحلے کیلئے ایکشن میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں کامیابی کی صورت میں ارشد ندیم سات اگست کو میڈل کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔دو سو میٹر دوڑ میں شریک نجمہ پروین دو اگست کو پہلی بار ایکشن میں ہوں گی۔گلفام جوزف 24 جولائی کو دس میٹر ایئرپسٹل شوٹنگ مقابلے کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔خیل اختر اور جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر کے مقابلوں میں یکم اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔سوئمر حسیب طارق سو میٹر فری سٹائل کی ہیٹ کیلئے 27 جولائی کو پول میں اتریں گے۔ہیٹ میں کامیابی کی صورت میں حسیب اگلے روز سیمی فائنل اور پھر 29 جولائی کو فائنل کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔ویٹ لفٹر طلحہ طالب 25 جولائی کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔