• news

کرونا ‘آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ملتوی

لاہو(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سکواڈ میں شامل ایک فرد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے باعث آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ون ڈے کا کھیل شروع ہونے سے چند منٹ قبل ملتوی کرنا پڑا،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی، میچ آفیشلز اور ٹیلی ویژن کا عملہ ہوٹل میں آئسولیشن میں چلا گیا۔ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس تو ہوا لیکن کھیل شروع نہ ہو سکا ، ہوم سکواڈ میں شامل ایک سٹاف ممبر کے مثبت کروناٹیسٹ کے نتیجہ کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن