• news

حضرت عثمان غنی کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے:اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات اور انسانیت کی بہتری کیلئے خلفاء راشدین کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی نے آخر دم تک امن و قرآن کا دامن نہ چھوڑا۔ آپ کی مظلومانہ شہادت امن کا پیغام ہے،اقتدار کے باوجود مدینہ منورہ کو کشت و خون سے بچانے کیلئے جان قربان کر دی، داماد رسول خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی ؓتاریخ اسلام کے سب سے زیادہ مظلوم شہید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ سوم نے دین اسلام کی اشاعت و ترویج میں اہم کردار ادا کیا آپؓ کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آپؓ کی زندگی اور طرز خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،آپ کے کردار سے روشنی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن