• news

حضرت اسماعیل ؑ نے اطاعت اور فرمانبرداری کی لازوال مثال پیش کی: مولانا فضل الرحمن 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالحج کے اس واقعے میں حضرت ابراہیم ؑ کو اللہ پاک نے جس امتحان سے گزارا اور وہ اپنے عمل سے اس پر بالکل پورا اترے اس میں دیگر پہلوئوں کی طرح حضرت اسماعیل ؑ نے باپ کے حکم کی تعمیل، اطاعت اور فرمانبرداری کی وہ لازوال مثال پیش کی جس کی نظیر ملنی ناممکن ہے اور انہوں نے خود کو اللہ کی راہ میں ذبح ہونے کیلئے حاضر کردیا اور یوں اس واقعے کو اللہ کریم نے ایمان والوں میں قیامت تک کیلئے قربانی کی شکل میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن