• news

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے13 سینئر رجسٹرارز کی اسسٹنٹ پروفیسر  گریڈ 18 پر ترقی کی سفارش 

لاہور(سٹی رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی قائم کردہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 13 سینئر رجسٹرارز کو اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18 کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کر دی۔ڈی پی سی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) عامر غازی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ایڈمن طیب ضیاء  اور ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن نے شر کت کی۔ڈی پی سی کے اجلاس میں میڈیکل کے مختلف شعبوں کے سینئر رجسٹرارز کے پروموشن کیسز زیر بحث آئے۔ڈی پی سی کے اجلاس میں کارڈیالوجی کے دو سینیئر رجسٹرارز ڈاکٹر سید محمد رضوان اور ڈاکٹر عاطف نذیر کو اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کی گئی۔ شعبہ سرجری کے دو سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر محمد طارق نذیر اور ڈاکٹرمیاں عمر جاوید کو اسسٹنٹ پروفیسر سرجری کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کردی گئی۔اسی طرح شعبہ پیڈیاٹرک کے دو سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر راغب اقبال اور ڈاکٹر محمد فیصل کو اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن