عمران خان نے نتھیا گلی میں پودا لگایا تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں پودا لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ چاہتا ہوں پوری قوم پاکستان کو سرسبز بنانے میں حصہ لے۔ پائن کا پودا لگانا مون سون شجرکاری مہم کا حصہ ہے۔اس موقع پر ان کا پالتو کتا بھی ان کے ساتھ موجود ہے۔ وزیراعظم نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے وہ حکومت کی مون سون شجرکاری مہم کے تحت نتھیا گلی میں پائن کا درخت لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم اسی طرح پاکستان کو سرسبز بنانے کے عمل میں حصہ لے۔