• news

’’پولیو فری پاکستان‘‘ 2 سے 6 اگست تک انسدادی مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار+ اے پی پی) پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں حکومت نے قومی ذیلی انسداد پولیو مہم آئندہ ماہ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم2 تا6 اگست جاری رہے گی۔ جبکہ 2کیچ اپ ڈیز  ہوں گے۔ کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے67  اضلاع میں منعقد ہو گی۔ پنجاب کے22، سندھ18 اضلاع، خیبر پختوانخواہ 18، بلوچستان کے16 اضلاع اور اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی۔ ذیلی انسداد پولیو مہم میں23 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے اور اس مہم میں ایک لاکھ80 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ اسلام آباد سے اے پی پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پولیو پروگرام کے حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات  نے پاکستان میں پولیو مہمات کے لئے2021 ء میں 23 ملین ڈالر دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ84  انتہائی حساس اضلاع میں فرنٹ لائن ورکرز کے لئے کرونا وائرس کی  وبا سے بچا ئوکے سامان کے لئے 376000  ڈالرز دئیے ہیں۔ کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق   فنڈز کا استعمال جنوری تا دسمبر2021 ء میں ہورہا ہے۔ اس سے ان حساس اضلاع میں16 ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی ماہانہ مہمات کا ہدف حاصل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن