سعودی وزیر خارجہ پرسوں پاکستان کا دورہ کریں گے
مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 27 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایک سال کے دوران سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔