• news

سیالکوٹ میں جلسہ کرنے پر مریم نواز کو شوکاز نوٹس‘دھمکی آمیز تقریر پر  لیگی امیدوار چودھری یاسین بھی طلب

سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ میں جلسہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ لیگی نائب صدر کو شوکاز نوٹس ایل اے 36 جموں 3 کے ریٹرننگ آفیسر نے جاری کیا۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد رضا نے شکایت درج کروائی تھی۔ نوٹس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے 48 گھنٹے پہلے جلسہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ شوکاز نوٹس میں مریم نواز کو حلقے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمشن نے مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھی 28 جولائی کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمشن نے چودھری یاسین کو دھمکی آمیز تقریر پر بلایا گیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشن کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن