• news

سندر میں جھگڑے پر بہن اور سابق بہنوئی قتل

سندر (نامہ نگار) سندر کے علاقہ اسلام نگر میں گھریلو رنجش کی بناء پر بھائی نے اپنی بہن اور سابق بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست نے شہزاد کی بہن شگفتہ کو چند سال قبل طلاق دے دی تھی۔ شہزاد اور بہن کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ روز شہزاد نے طیش میں آکر اپنی بہن شگفتہ اور ہمسایہ میں رہائش پذیر سابق بہنوئی ریاست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ جبکہ اہل علاقہ کے مطابق مقتول ریاست اور مبینہ ملزم شہزاد آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ سندر پولیس نے شہزاد کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن