• news

امیدواروں نے آزاد کشمیر الیکشن پر تحفظات ظاہر کئے ہیں : رحمان ملک 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرِداخلہ و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحمان ملک نے الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی شکایات سن کر ازالہ کرے۔ رحمن ملک نے کہاکہ سیاسی جماعتوں اورامیدواران  نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر اس حوالے سے  ہنگامی بنیادوں پر اجلاس بلائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو الیکشن کمیشن کیخلاف شور شرابہ اٹھے گا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن بتائے کہ انھوں نے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں، دھاندلی کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے بارے عوام کو بتایا جائے، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر تمام جماعتوں کی اعلی قیادت کا ایک اجلاس بلائے۔ رحمن ملک نے کہاکہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی شکایات سن کر ازالہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن