• news

جسٹس قاضی فائز عیسی اور  ان کی اہلیہ کوکرونا میں مبتلا

اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ کے سینئر جج،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ،محترمہ سیرینا عیسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں ،اور 12روز کے لئے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے ،سپریم کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار سید شیر افگن کے دستخطوں سے جاری کی گئی پریس ریلز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) میں کروائے گئے ٹسٹوں کی رپورٹوں کے مطابق وہ دونوں کورونا وائرس کی نئی قسم SARS  Cov2 میں مبتلا ہوگئے ہیں ،یا د رہے کہ پریس ریلیز کے ہمراہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے علاج معالجہ کی تفصیلات پر مبنی جوڈیشل انکلیو میڈیکل سنٹر (پولی کلینک)کے انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹرخرم شہزاد اکرم کے دستخطوں سے جاری نسخہ بھی میڈیا کو جاری کیاگیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ نے این آئی ایچ سیکورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر دونوں نے گھر میں قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن