تھوک مارکیٹ میں چینی 2.25 روپے کلو مہنگی‘ پرچون میں قیمت 110 روپے کلو
لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز ایک کلو چینی کی قیمت 2.25 روپے کے اضافے سے 101روپے ہو گئی جبکہ بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے پرچون سطح پر ایک کلو چینی105روپے سے 110 روپے فی کلو میں فروخت کی۔ واضح رہے عید الاضحیٰ سے قبل مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 98 روپے 75 پیسے تھی۔