آج کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا : صدیق مہر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آج کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا کشمیری ووٹرز بلے پر مہر لگا کر سفیر کشمیر وزیر اعظم عمران خان کے امیدواران کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے اور آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔ عمران خان کے ٹائیگرز ووٹرز تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھرپور خدمات سرانجام دیں گے اور دھاندلی ماسٹر اپوزیشن کے ہر حربے کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر ایل اے 35 جموں 2 الیکشن ڈے کے حوالے سے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت اور اپنی شکست نظر آتی دیکھ کر اپوزیشن کا واویلا شروع ہو چکا ہے۔ عوام نے اپنا فیصلہ بلے کے حق میں سنا دیا ہے انتخابی نتائج پاکستان تحریک انصاف کی فتح پر مہر ثبت کر دیں گے۔ اس موقع پر چوہدری اشفاق گجر ،میاں محمد ناصر، شبیر مغل، لقمان کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔