کشمیر کے عوام اپنا فیصلہ نواز لیگ کے حق میں سنا چکے : بینش قمر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار اور ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسز عاصمہ رضوان رانا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حکومت جن منفی ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے وہ قابل قبول نہیں انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو حکمرانوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے کشمیر کے عوام اپنا فیصلہ نواز لیگ کے حق میں سنا چکے ہیں، حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے امیدوار کشمیر کے عوام کو سبزباغ دکھا رہے ہیں اور قومی انتخابات کی طرح اب کشمیریوں کو بھی دودھ اور شہد کی نہریں بہاد ینے کے وعدے کررہے ہیں، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے بینش قمر ڈار اور مسز عاصمہ رضوان رانا نے کہا کہ حکمران عوام دشمنی کا سلسلہ ترک کریں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں تاکہ قوم کی حقیقی قیادت ملکی نظام سنبھال کر حالات درست کرسکے۔