عمران خان کشمیر سمیت پاکستان کے روشن مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں:یاسر اقبال
جھبراں (نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ 25 جولائی کشمیری ووٹرز کے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینے کا دن ہے کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح کامیابی حاصل کرے گی، وزیر اعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے روشن مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں حکومت گرانے اور آر پار کے نعرے لگانے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے جیتے گی۔