انتخابات کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران صفدر وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے الیکشن کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے دیہات چک دونی چند گرمولہ ورکاں مجوچک گھمن والا ڈیرہ شاہ جمال کوٹ لدھا جہلن ہمبوکی چبہ سندھواں قلعہ دیوان سنگھ اولکھ بھائیکے نتھوسویا میں 14 پولنگ اسٹیشن میں مرد و خواتین کے 21 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 8831 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اس سلسلے عملہ اور ووٹرز کی سہولت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پولنگ عملے اور میٹریل کو پولنگ اسٹیشن پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔