اوکاڑہ: جھولے سے گرنے والی دوسری بہن بھی چل بسی، مقدمہ درج
اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ گذشتہ روز جھولے سے گرنے والی دوسری بہن بھی جاں بحق ہوگئی۔ گذشتہ روز جھولے سے گر کر 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ جبکہ اس کی 6 سالہ بہن شدید زخمی تھی۔ جوہسپتال میںدوران علاج جاں بحق ہوگئی۔ 8 سالہ پپی اور 6 سالہ نواب خاتون کی ضد پر والد جلال دین اپنی بچیوں کو قریبی جھولوں پر لے گیا کہ چلتے جھولے میں بیٹھنے کی غرض سے دونوں بہنیں جھولے سے زمین پر گرگئیں۔ جلال الدین کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے جھولوں کے مالک محمد دلدار ٹھکیدار حاکم علی سمیت 5 نامزد اور2 نامعلوم ملزموں کے خلاف مقد مہ درج کرلیاہے ۔