مظفر گڑھ: تعلقات ک ا شبہ، غریب کاشتکار کے کان، ناک کاٹ دی، 6 ملزم گرفتار
مظفر گڑھ(صباح نیوز) مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔ 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔