• news

 ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں چند ایک مقامات پر  آندھی/تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان  ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے  جاری تفصیلات کے مطابق آج  اتوار کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں آندھی/تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان  ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ، چھاچھرو 35، ڈپلو 23، مٹھی 19، کلوئی 07، چھور 03، ڈھالی، بدین 02، بلوچستان : کوہلو 09 ،ژوب 04 اور کشمیر: راولاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی47،نوکنڈی 46، جیکب آباداوردالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن