فلپائن می ں 6.7 شدت کا زلزلہ
منیلا(اے پی پی)فلپائن کے صوبہ باتنگاس میں 6.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف آتش فشانی اور زلزلیات کے ترجمان نے بتایا کہ زلزلہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 4:49 منٹ پر آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز قلاتگان شہر سے 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی زیرزمین 116 کلومیٹر تھی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔