• news

افغانستان می ں القاعدہ‘ داعش جیسے گروہوں کے پھیلنے کا خطرہ: اقوام متحدہ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ القاعدہ افغانستان کے کم از کم 15 صدیوں میں موجود ہے اور کالعدم داعش کا نیٹ ورک پھیل رہا ہے۔ داعش خراسان، بادغیس، بغلان، قندوز اور بدخشاں میں موجود ہے۔ اور اس سے مختلف صوبوں میںسلیپر سیل قائم کر لئے ہیں۔ القاعدہ افغانستان کے مشرقی، جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں موجود ہے۔ دریںاثناء افغان ایئرفورس کے ایک تہائی طیارے اڑنے کے قابل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے دیئے گئے گائیڈڈ راکٹ بھی ختم ہو گئے۔ افغان ایئرفورس طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسائل کا شکار ہے۔ امریکی فضائی حملوں میں کمی بھی طالبان کی پیش قدمی کی وجہ قرار دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن