ایک تولہ سونا 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 500 کا ہو گیا
لاہور (نیٹ نیوز) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہو کر 94 ہزار 736 روپے ہے۔