شمالی چھاؤنی‘ حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کی مبینہ خودکشی
لاہور (وقائع نگار) شمالی چھائونی میں گھر سے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ موت کنپٹی پر گولی لگنے کے باعث ہوئی۔ پولیس نے خود کشی اور قتل دونوں پہلوٗوں پر تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق شمالی چھائونی پولیس کو اطلاع دی گئی کہ میجر (ر) امتیاز نے اہل خانہ سے جھگڑے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔