• news

جاتی امرائ: مریم‘ شہباز شریف کا اراضی پر مبینہ قبضہ،درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول جج باسط علی نے مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف جاتی امراء کے گردونواح میں مبینہ قبضہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے ڈاکٹر رؤف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ شہباز شریف اور مریم نواز نے اثرو رسوخ سے جاتی امراء کے گردونواح میں زمینوں پر قبضہ کیا۔ استدعا ہے کہ اراضی اصل مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن