سیرا لیون میں سزائے موت ک ا قانون ختم
فری ٹان(اے پی پی)مغربی افریقی ملک سیرا لیون میں سزائے موت کا قانون ختم کردیا گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق سیرا لیون کی پارلیمنٹ کے سپیکر عباس چیرنر بنڈو نے اتفاق رائے کے بعد سیرالیون کی قانون کی کتابوں سے سزائے موت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ سیرا لیون نے 1998 میں آخری بار سزائے موت کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا تھا ۔