گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنے کا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنے کا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ، بھوت سروے کے ذریعے ووٹ پر ڈاکا مارنے نہیں دینگے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے کرائے کے امیدوار کھڑے کیئے ، منصفانہ انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط ہوگی ، عمران کی سوچ گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل کرتی ہے ۔