امریکہ میں ڈی این اے کی کم ترین مقدار سے 32 سال پرانے قتل کا سراغ
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 1989ء میں ایک 14 سال کی بچی کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے اور ماہرین کا خیال ہے۔ یہ اب تک کسی بھی معاملے کی تحقیق کے لیے حاصل ہونے والے انسانی ڈی این اے کی سب سے کم مقدار سے ممکن ہوا ہے۔ سٹیفنی آئزاکسن کے قتل کے معاملے کی تحقیقات اس وقت تک تعطل کا شکار رہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے جانچ ممکن نہیں ہو پائی۔ جو صرف 15 انسانی خلیوں کے برابر تھا۔