• news

لاک ڈاؤن میں توسیع کیخلاف آسٹریلیا میں مظاہرے‘ 57 افراد گرفتار

سڈنی (انٹر نیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی توسیع کیخلاف احتجاج کرنے والے 57 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سڈنی میں لاک ڈاؤن کی توسیع کرنے پر مظاہرین کی جانب سے کرونا سے آزادی کے نعرے لگائے گئے۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی میں مظاہرین نے سڑک بند کر کے پولیس اہلکاروں پر پانی کی بوتلیں برسائیں جبکہ کچھ لوگوں نے ’’اپنا ماسک اتارو‘ جاگو آسٹریلیا‘ اور آواز بلند کرو‘ کو پلے کارڈز پر لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن