• news

50سالہ شہری کاکھمبے پر چڑھ کراقدام خودکشی ،   70 فیصد جسم  جھلس گیا

دنیاپور ( نامہ نگار)  پچاس سالہ شخص کی کھمبے پر چڑھ کرٹرانسفارمر سے لیپٹ کر خودکشی کی کوشش ،کرنٹ لگنے سے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیاتفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 353 ڈبلیوبی کا رہائشی  50 سالہ وسیم حیدر گھریلو جھگڑے پر  اپنے موٹر سائیکل پر سوار دنیاپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کے لئے پہنچا عینی شاہدین کے مطابق وہ کافی دیر تک ٹرین نہ آنے پر موٹر سائیکل کو لاک کرکے قریبی کھڑے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور گیارہ ہزار کے وی کی تاریں پکڑ لیں جس پر اسے کرنٹ کا جھٹکا لگا اور اس  کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا ریسکو ٹیم نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن