• news

محمد علی سد پارہ سمیت3 کوہ پیماؤں کی تلاش ایک بار پھر شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر)موسم سرما میں مہم کے دوران لاپتا ہونے والے تین کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے ساجد سدپارہ سمیت 3 رکنی ٹیم کے ٹو پر موجود ہے اور اب تک 7ہزار 800 میٹرز کی بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔ لاپتا کوہ پیماؤں میں ساجد سد پارہ کے والد محمد علی سدپارہ بھی شامل ہیں۔اس سے قبل فروری 2021 میں محمد علی سد پارہ اپنے دو کوہ پیما ساتھیوں آئس لینڈ کے جوہن سنوری اور چلی کے جاون پیبلی موہرکے ساتھ لاپتا ہوگئے تھے۔الپائن کلب پاکستان کے سیکرٹری قرار حیدری نے بتایا کہ موسم خراب ہونے سے قبل ساجد سدپارہ اور ان کی ٹیم کے دو ارکان علیاسیکالیاور پسنج کاجی شرپا جس حد تک ہوسکا، ممکنہ بلندی تک پہنچنے میں کامیاب رہے، ان کی مہم کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لاپتا کوہ پیماوں کیساتھ کیا ہوا۔ سرچ ٹیم 7ہزار 800 میٹرز پر پہنچنے کے بعد 8300 میٹر بلندی تک ڈرونز استعمال کرکے آگے کے راستوں کو سکین کررہی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ گمشدہ کوہ پیماوں کے آثار کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔ گمشدہ کوہ پیماوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔انکا کہنا تھا لپ علیا سیکلے فروری میں کے ٹو پر ہونے والے حادثے کی دستاویزی فلم بھی بنا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن